کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ فیڈرل سروس کمیشن کےقوانین میں ترمیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ سی ایس ایس کی امتحان میں حصہ لے سکیں۔
کمیٹی اجلاس میں اسلام آباد کا ڈومسائل رکھنے والوں کے لیے علیحدہ مختص کوٹہ کے نفاذ کو یقینی بنانےکے لیے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایات کی گئیں۔ آئی سی ٹی میں کابینہ کی ہدایت پر نوکریوں کے لیے 20فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے جس پر عملدامد نہیں ہو رہا۔
کمیٹی نے اگلے اجلاس میں اسلام آباد کے مکینوں کے لیے نوکریوں کے حوالے سے مختص کوٹہ کے نفاذ کی رپورٹ طلب کر لی۔
کمیٹی ایجنڈے کے حوالے سے زیر غور معاملات پر کمیٹی نے ایف آئی اے اور خزانہ ڈویژن کے افسران کی غیر حاصری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔