طلال چوہدری پر تشدد اور خاتون لیگی ایم این اے: معاملے میں اب تک حقائق کیا ہیں؟

12:34 PM, 26 Sep, 2020

نیا دور
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری شدید تشدد کے باعث ہسپتال داخل ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق انہیں نیشنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

متنازع ویب سائٹ سیاست ڈاٹ پی کے نے دعویٰ کیا ہے کہ طلال چوہدری اور ایک خاتون ایم این اے کے درمیان افئیر جاری تھا اور طلال چوہدری کو خاتون ایم این اے کی بے وفائی کو لے کر رنج تھا جس پر انہوں نے انکیے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ اس پر خاتون لیگی ایم این اے کے بھائیوں نے طلال چوہدری کو زد وکوب کیا۔

دنیا نیوز نے اپنے ذرائع کے مطابق کے حوالے سے بتایا کہ  23 ستمبر کو صبح 3 بجے عبداللہ گارڈن ٹائون فیصل آباد سے طلال چودھری نے پولیس کو مدد کےلئے 15 پر کال کی، چوکی نمبر 208 کی ٹیم کال پر فوری ایکشن کےلئے روانہ ہی ہوئی کہ ساتھ ہی عائشہ رجب بلوچ نے 15 پر کال کردی۔

دنیا نیوز نے لکھا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ بلوچ نے پولیس کو فون پر کہا کہ میرے گھر کے باہر کچھ مشکوک لوگ ہیں اور میں خطرہ محسوس کررہے ہوں، کچھ ہی دیر میں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

اس موقع پر ن لیگ کے دیگر کارکن اور رہنما عرفان نعمان بھی وہاں پہنچ چکے تھے، پولیس کچھ دیر میں پہنچی تو دیکھا سائیڈ پر طلال چودھری زخمی حالت میں پڑے تھے۔

زرائع کے مطابق طلال چودھری کو کسی نے مارا جس سے کندھا ٹوٹ گیا اور دونوں بازروں فیکچر ہوئے، پولیس طلال چودھری اور عائشہ رجب علی کے درمیان پہلے اچھے تعلقات بھی رہے، دونوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل لڑائی ہوئی تو بڑھتی چلی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ن لیگی ایم این اے طلال چودھری کو زخمی حالت میں لاہور کے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/ZahidGishkori/status/1309805364997763072

اس حوالے سے حکومتی ترجمان اور وزیر اعظم کے مشیر شہباز گل نے خاتون ایم این اے کو سیکیورٹی دینے اور معاملے پر نوٹس لینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1309802548317036544

تاہم صحافی زاہد گشگوری نے ٹویٹ کی اور کہا کہ انہون نے خاتون ایم این اے کے بھائیوں سے بات کی ان کا کہنا ہے کہ وہ طلال چوہدری کے لئے دعا گو ہیں وہ انکے اور انکی بہن کے لئے بھائیوں جیسے ہیں۔

 

جبکہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں تنظیم سازی کے لیے بلایا گیا تھا ان سے فون چھین کر ان کی ویڈیو بنائی گئی۔ جب فون ملے گا تو سب کچھ معلوم ہوجائے گا۔

نیا دور سے بات کرتے ہوئے لیگی ذرائع نے کہا ہے کہ تا حال یہ واضح نہیں کہ حقیقت کیا ہے تاہم معاملے سے طلال چوہدری اور خاتون لیگی ایم این اے دونوں کا ہی تعلق ہے۔

 
مزیدخبریں