شیخ رشید کی ویڈیو وائرل:'فوج اور عدلیہ نے ستو پی لیا، چوڑیاں پہن لی ہیں'

02:07 PM, 26 Sep, 2020

نیا دور
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو آج کل اپوزیشن کی جانب سے مقتدر اداروں کا غیر اعلانیہ ترجمان کہا جا رہا ہے۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر شیخ رشید کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان نے انہیں انکے وہ تمام بیانات نکال سنائے ہیں جس میں وہ فوج کو لے کر نازیبا گفتگو کر رہے تھے۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ شیخ رشید  معروف صحافی کامران خان کے پروگرام میں شریک تھے جہاں وہ نواز شریف اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں پر فوج پر تنقید کر رہے تھے۔ اس پر کامران خان نے انہیں ٹوکا اور کہا کہ آیئے سنتے ہیں آپ کیا کچھ کہتے رہے ہیں؟ 

جس پر جو ویڈیو کولاج کامران خان نے پلے کیا اس میں شیخ رشید فوج  اور عدلیہ کو اس وقت کے وزیر اعظم  نواز شریف کے خلاف کارروائی  یہ کہتے سنائی دیئے کہ فوج نے ستو پی لیا ہے عدلیہ اور فوج نے چوڑیاں پہن لی ہیں۔ اور یہ بھی کہ اگر نواز شریف تمہاری  رینج سے باہر ہے تو پھر بتا دو۔

https://twitter.com/iamowaisnoorani/status/1309850338539851776

 

یہ ویڈیو اس وقت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے سوال اٹھا رہے ہیں کہ شیخ رشید جس حوالےسے اپوزیشن کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں خود بھی وہی کچھ کرتے رہے ہیں۔ 
مزیدخبریں