ن لیگ اور پیپلز پارٹی استعفے دینے کیلئے تیار ہیں: شہباز شریف
04:47 PM, 26 Sep, 2020
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے بیان دیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی استعفے دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ مولانا نے نواز شریف کو رہبر کمیٹی کے حوالے سے ہوئے فیصلہ جات پر اعتماد میں لیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران حکومت انہیں گرفتار کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ آئندہ انتخابات صاف شفاف ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ وہ درست وقت کا انتظار کر رہے ہیں وقت آنے پر وہ مستعفی ہونے میں دیر نہیں کریں گے۔