Type to search

خبریں سیاست

سرگودھا میں شہری نے شیخ رشید پر انڈے برسا دیے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سرگودھا آمد پر شہری نے انڈے پھینک دیے اور شیخ رشید مردہ باد کے نعرے لگائے، شیخ رشید نے ٹرین سے ہاتھ ہلایا اور واپس اندر چلے گئے جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

شیخ رشید کو انڈے مارنے والے شخص کی شناخت کامران وڑائچ کے نام سے ہوئی ہے جو پیپلز پارٹی کا جیالا ہے، ریلوے پولیس نے کامران وڑائچ کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا تاہم کچھ دیر بعد شیخ رشید کے حکم پر انڈے پھینکنے والے شخص کو رہا کردیا گیا۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *