Type to search

خبریں سیاست

’’میں جواب نہیں دے رہا، آپ ناراض ہو جائیں‘‘ حکومتی وزیر کا صحافی کے سوال پر ہتک آمیز رویہ

  • 82
    Shares

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی  کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے جس میں وہ صحافی کے سوال پر برہم ہو گئے، اور اس کے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ علی زیدی ڈائس پر موجود ہیں جبکہ صحافی ان کے سامنے کھڑے ہوئے سوالات کر رہے ہیں ۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا کہ ” ہم آئیں گے ہمارے اتنے لوگوں کی ٹیم تیار ہے ، سوا سال میں آپ کی وزارت نے کیا کام کیاہے ؟ ۔“ صحافی کا سوال علی زیدی کو ناگوار گزرا اور انہوں نے سیدھا ہی کہہ ڈالا کہ ” میں آپ کی اس بات کا جواب ہی نہیں دیتا ،چھوڑیں ، آپ ناراض ہو رہے ہیں میں جواب نہیں دوں گا ۔“

علی زیدی کی بات سن کر دوسرے صحافی نے سوال کرنے کی کوشش کی تو پہلے صحافی بولے کہ کوئی بھی سوال نہیں کرے گا ، میں سوال کر رہاہوں وہ میرے سوال کا جواب نہیں دے رہے اور میری بے عزتی کر رہے ہیں، علی زیدی نے کہا کہ ’’ جی آپ کی مرضی ہے ‘‘ ۔ علی زیدی صحافی کی بات سن کر بولے کہ ” یہ آپ کے لیڈر ہیں “ ، صحافی نے کہا کہ آپ سے آئندہ کوئی سوال نہیں کرے گا ، آپ سوال کا جواب نہیں دینا چاہتے تو آپ ” نو کمنٹس “ کہہ دیں لیکن یہ نہ کہیں کہ میں آپ کی بات کا جواب نہیں دیتا ۔آخر میں علی زیدی نے صحافی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ” نو کمنٹس “ کہا اور معاملے کو ختم کیا ۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *