Type to search

خبریں کھیل

جنوبی وزیرستان کے نوجوان نے پش اَپس میں بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی

  • 13
    Shares

نوبی وزیرستان کے نوجوان عرفان محسود نے 60 کلو وزن کے ساتھ ایک منٹ میں ایک پاؤں پر 48 پش اَپس لگا کر عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا۔

نوجوان عرفان محسود نے یہ ریکارڈ قائم کرکے بھارتی کھلاڑی کا 34 پش اَپس کا ریکارڈ توڑا ہے قبل ازیں بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ نے اسی طریقے سے ایک منٹ میں 34 پش اَپس لگائے تھے۔

ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ عالمی ریکارڈ قائم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کا ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہا ہوں، ملک کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں، بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوش ہوں، انڈیا کا ریکارڈ توڑنے کے لیے دن رات محنت کی۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *