Type to search

خبریں سیاست

”مشرف پاکستان واپس نہیں آئیں گے“

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

قانونی امور کے ماہر یاسر لطیف ہمدانی کہتے ہیں سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کبھی بھی ملک میں واپس نہیں آئیں گے۔ جنرل مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرامد کرنا بہت مشکل کام ہے, مشرف نے دو بار آئین کو توڑا ہے انہیں سزا تو ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپیل کی صورت میں مشرف کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

پرویز مشرف کیخلاف بننے والی پراسیکیوشن ٹیم کے ممبر حیدر امتیاز نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئین توڑنے پر کسی سابق فوجی سربراہ یا سابق صدر کو پھانسی کی سزا ہوئی ہے، اس فیصلے کی وجہ سے ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی بحال ہو گی۔


سنگین غداری کیس کا پس منظر

سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کا مقدمہ نومبر 2013 میں درج کیا تھا۔ یہ مقدمہ پرویز مشرف پر آرمی چیف کی حیثیت سے تین نومبر 2007ء کو ملک کا آئین معطل کر کے ایمرجنسی لگانے کے اقدام پر درج کیا گیا تھا۔

چھ سال تک چلنے والے مقدمے میں اب تک 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں جب کہ اس دوران 4 جج تبدیل ہوئے۔

عدالت نے متعدد مرتبہ پرویز مشرف کو وقت دیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ْ

مارچ 2014 میں خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جب کہ ستمبر میں پراسیکیوشن کی جانب سے ثبوت فراہم کیے گئے تھے تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے بعد خصوصی عدالت پرویز مشرف کے خلاف مزید سماعت نہیں کرسکی۔

بعدازاں 2016 میں عدالت کے حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نام نکالے جانے کے بعد وہ ملک سے باہر چلے گئے تھے۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی جس کے دوران استغاثہ کی شریک ملزمان کے نام شامل کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کردی۔

استغاثہ نے سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر، سابق وزیر قانون زاہد حامدکو شریک ملزم بنانے کی درخواست دائر کی تھی۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *