Type to search

خبریں سیاست قومی میڈیا

’برطانیہ سے زیادہ آزاد میڈیا‘: کشمیری حریت رہنماؤں کے ساتھ سلیم صافی کا جرگہ آن ایئر نہ ہو سکا

  • 259
    Shares

پاکستان کے معروف نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے صحافی سلیم صافی کا کشمیری حریت رہنماؤں کیساتھ پروگرام جرگہ آن ایئر نہ ہو سکا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سلیم صافی کا پروگرام جرگہ جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور حریت راہنما شریک تھے آج جیو پہ آن ائیر نہیں ہونے دیا گیا۔ پھر کہتے ہیں میڈیا آزاد ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ کے دوران یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاکستان میں میڈیا بےقابو ہو چکا ہے۔ وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا تھا کہ پاکستانی میڈیا برطانیہ سے زیادہ آزاد ہے اور ایسی خبریں بھی نشر کر دیتا ہے جو دنیا میں کہیں بھی نشر نہیں ہوتیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں میڈیا ہاؤسز اس وقت بدترین سینسرشپ کا شکار ہیں۔ دنیا میں صحافتی آزادی کے لیے سرگرم تنظیم ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کو آج بھی انتہا پسند گروپ، اسلامی تنظیمیں اور ملک کی خفیہ ایجنسیاں نشانہ بنا رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ملک کے تمام میڈیا ہاؤسز ’سیلف سینسر شپ‘ کر رہے ہیں۔

پاکستان میں سرکاری بیانیے کی مخالفت کرنے والے نیوز چینلز کو کیبل پر آگے پیچھے کر کے اور اخبارات کی ترسیل اور اشتہارات کی تقسیم پر اثرانداز ہو کر دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *