Type to search

خبریں سیاست

پرویز مشرف کا بیٹے کے نام لکھا ہوا خط منظر عام پر آگیا

سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے پراُن کی فیملی کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا تھا تاہم اب اُن کے صاحبزادے بلال مشرف کی ایک پوسٹ سامنے آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے والد کا ایک خط شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بلال کو پہلی ملازمت اختیار کرنے سے قبل نصیحت کی ہے۔

یہ خط سابق صدر نے اپنے بیٹے کو 18 جولائی 1994 کو لکھا تھا جس وقت وہ پاک فوج میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے عہدے پر فائز تھے۔

انہوں نے خط میں اپنے صاحبزادے کو  نصیحتیں کرتے ہوئے اپنے کام میں سچائی، ایمانداری اور صاف گوئی کو اعلیٰ درجہ دینے کا کہا ۔

خط میں تمام تر اسائمنٹس اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے پُر اعتماد رہنے پر زور دیا اور یہ بھی کہا کہ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ تم میں یہ سب قدرتی طور پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ خط میں بلال کو بہن عائلہ کے تھیسز کے علاوہ دیگر مصروفیات کا احوال بھی بیان کیا۔

واضح رہے کہ بلال مشرف کی جانب سے یہ ٹوئٹ نامعلوم وجوہات کی بناء پر  2 گھنٹے بعد ہی  ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *