بلوچستان سے تعلق رکھنے والا سینٹری ورکر نادرا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن گیا

03:57 PM, 27 Apr, 2022

نیا دور
کہتے ہیں کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، اس کی زندہ مثال بلوچستان سے تعلق رکھنے والے گریڈ 2 کے ملازم محمد تاج ہیں جنہوں نے اپنی عزم وہمت سے بغیر کسی سفارش کے نادرا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ حاصل کر لیا ہے۔

نادرا کے سربراہ طارق ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں محمد تاج کی تعریف کی اور لکھا کہ ملیے نادرا سینٹر پشین، بلوچستان کے سینٹری ورکر گریڈ 2 کے ملازم تاج محمد سے جو دوران ملازمت کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کے بعد بغیر کسی سفارش کے آن لائن مسابقتی ٹیسٹ و انٹرویو میں نمایاں پوزیشن لے کر ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفیسر گریڈ کیلئے منتخب قرار پائے۔ آئیں کھلی آنکھوں سے خواب دیکھیں۔

https://twitter.com/ReplyTariq/status/1517470679561826304?s=20&t=iCia-S_WrpsKFAq80FCkow

محمد تاج کے علاوہ نائب قاصد عامر بلال بھی ہیں جنہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفیسر گریڈ پر ترقی پائی ہے۔ نادرا چیئرمین نے اس نوجوان کی بھی خوب تعریف کی اور اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ ہیں عامر بلال نائب قاصد جنہوں نے دوران ملازمت کمپیوٹر سائنس ڈگری کرنے کے بعد مسابقتی عمل کے ذریعے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفیسر گریڈ پر ترقی پائی۔ ہم اصلاحاتی اقدامات کی بدولت ان چھپے ستاروں کو ملک کا مستقبل تابناک بنانے کیلئے ڈھونڈ لائے ہیں۔

محمد تاج کی بات کی جائے تو وہ 2003ء میں نادرا میں بطور سینٹری ورکر بھرتی ہوئے تو اس وقت اُنہوں نے صرف میٹرک کر رکھا تھا۔ مگر یہ ملازمت مل جانے کے بعد اُنھوں نے یہ نہیں سوچا کہ بس اب زندگی کا مقصد حاصل ہو گیا، بلکہ اُنھوں نے اپنے دل میں مزید آگے بڑھنے کی ٹھان رکھی تھی۔

https://twitter.com/ReplyTariq/status/1518156753850224641?s=20&t=iCia-S_WrpsKFAq80FCkow

 
مزیدخبریں