واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

صارفین کے لیے پاس کی (passkey) کا تجربہ بالکل ایسا ہوگا جیسا انہیں پاس ورڈ آٹو فل استعمال کرنے پر ہوتا ہے۔ یہ فیچر ایسے علاقوں میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگا جہاں سیلولر سروس خراب ہوتی ہے مگر انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔

11:27 AM, 27 Apr, 2024

نیا دور

واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا فیچر متعارف کرایا تھا اور اب اسے آئی فونز کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

پاس کیز کی بدولت صارفین کے لیے واٹس ایپ پر پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان کرنا ممکن ہو جائے گا۔

پاس کیز بنیادی طور پر ڈیجیٹل کیز ہیں جن کا استعمال آسان ہوگا جبکہ یہ زیادہ محفوظ ہوں گی کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر سٹور نہیں ہوتیں۔

پاس ورڈز کے برعکس ایک پاس کی (passkey) خودکار طورپر بنتی ہے اور اسے دوبارہ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

مگر صارفین کے لیے اس کا تجربہ بالکل ایسا ہوگا جیسا انہیں پاس ورڈ آٹو فل استعمال کرنے پر ہوتا ہے۔

یہ فیچر ایسے علاقوں میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگا جہاں سیلولر سروس خراب ہوتی ہے مگر انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

فی الحال آئی فونز کے لیے ایس ایم ایس لاگ ان کوڈ کو ہی مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔ تو فون نمبر ہیک ہونے پر واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔

مگر پھر بھی آئی فونز کے لیے پاس کیز سپورٹ ایک اچھی خبر ہے۔

فیچر کیسے استعمال کریں؟

پہلے تو یہ یقینی بنائیں کہ آئی فون میں واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن موجود ہو۔

اس کے بعد آئی فونز میں واٹس ایپ میں یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز کو اوپن کریں۔

سیٹنگز میں اکاؤنٹ سیکشن میں جا کر پاس کیز کے آپشن کا انتخاب کرکے Create a passkey پر کلک کریں۔

اس کے بعد سکرین پر نظر آنے والی ہدایات پر عمل کریں جس کے مطابق آپ آئی فون پاس کوڈ، فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی کو پاس کی کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔

مزیدخبریں