دانش کنیریا نے کہا کہ ان دنوں مشکلات کا شکار ہوں، پاکستان اور دنیا میں کئی افراد سے رابطہ کیا، پاکستان کے کئی کرکٹرز کے مسائل حل ہوگئے لیکن مجھے کسی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی، ایک کرکٹر کے طور پر ملک کیلیے اپنا 100فیصد دینے کی کوشش کی اور اس پر فخر محسوس کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام لیجنڈری کرکٹرز،پاکستان اور دیگر ملکوں کے کرکٹ منتظمین سے درخواست ہے کہ مشکل صورتحال سے نکالنے میں میری مدد کریں لیکن میرے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے.
کنیریا کا کہناتھا کہ شعیب ایک لیجنڈ پلیئر ہیں، پہلے مجھ میں اس بارے میں کچھ کہنے کا حوصلہ نہیں تھا مگر اب شعیب بھائی کے کمنٹس کے بعد میں بھی بولوں گا، انھوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا، انضمام الحق، محمد یوسف اور یونس خان بھی ہمیشہ سپورٹ کرتے رہے، جو ایسا نہیں کرتے تھے میں جلد ہی ان کے نام ظاہر کروں گا۔
یاد رہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ ہندو مذہب کی وجہ سے دانش کنیریا کو ٹیم میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا تھا، کچھ لوگ اسی وجہ سے انھیں ٹیم میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے، کچھ ان کے ساتھ کھانا تک نہیں کھاتے تھے۔
https://www.youtube.com/watch?v=BblR8OmPraM