بینظیر بھٹونے مفاہمت کے پرچم کو اٹھایا اور ذاتی چیزوں کو پیچھے چھوڑ کر ایک بڑے مشن کو آگے رکھا۔ جب ان کے مخالفین نے ان کے بارے میں گھٹیا زبان کے استعمال کا مظاہرہ کیا، اس کے باوجود انہوں نے اپنے شاندار رویے کو ترک نہیں کیا، احمد بلال محبوب
بے نظیر بھٹو مزاحمت اور جمہوریت کا نمونہ بن کر ابھری تھیں۔ ان کی شہادت نے پیپلزپارٹی اور پاکستان دونوں کو بہت نقصان پہنچایا۔ ان کی شہادت کی وجہ سے پاکستان میں ایک خلا پیدا ہوا جس کی وجہ سے پاپولزم کو فروغ ملا اور ان کے جانے کی وجہ سے اس طرح کی سیاست سامنے آئی، ضیغم خان