'عمران الیکشن سے باہر، قریشی کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل متوقع'

خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق فہرست میں حمزہ شہباز نے جن پانچ سے چھ خواتین کے نام دیے تھے انہیں نظرانداز کر دیا گیا۔ اس معاملے پر حمزہ شہباز نے بڑے رہنماؤں کے سامنے شکایت کی۔ حمزہ شہباز کو سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ یہ فہرست مریم نواز نے تیار کی تھی۔

09:54 PM, 27 Dec, 2023

نیا دور
Read more!

سپریم کورٹ میں آج کی کارروائی کے بعد مہر لگ گئی ہے کہ عمران خان 2024 کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے کیونکہ 'گڈ ٹو سی یو' والی سپریم کورٹ اب نہیں رہی۔ توشہ خانہ کیس میں نااہلی سے متعلق اصل فیصلہ جب تک ریورس نہیں ہوتا تب تک ان کی نااہلی ختم نہیں ہو سکتی۔ شاہ محمود قریشی کی دوبارہ گرفتاری کے بعد یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹس میں چلایا جائے گا۔ یہ کہنا ہے سید صبیح الحسنین کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں ذوالقرنین طاہر نے کہا خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق فہرست میں حمزہ شہباز نے جن پانچ سے چھ خواتین کے نام دیے تھے انہیں نظرانداز کر دیا گیا۔ اس معاملے پر حمزہ شہباز نے بڑے رہنماؤں کے سامنے شکایت کی۔ حمزہ شہباز کو سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ یہ فہرست مریم نواز نے تیار کی تھی۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن میں ٹکٹ جاری کرنے کا مرحلہ نہایت مشکل صورت اختیار کر گیا ہے اور نواز شریف بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ زمینی حقائق کے مطابق انتخابات کے دوران لاہور میں ن لیگ کا پلڑا بھاری رہے گا۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں