انسٹا گرام میں دلچسپ فیچر کا اضافہ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرینڈ میپ میں صارفین نوٹس بھی تحریر کر سکیں گے جن سے دوستوں کو یہ علم ہوگا کہ آپ کسی جگہ پر کیا کر رہے ہیں۔

12:21 PM, 27 Feb, 2024

نیا دور

میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام صارفین کی سہولت کے لیے  ایک نیا   فیچر متعارف کرانے جارہی ہے.

انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر فرینڈ میپ کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کو فوٹو شیئرنگ سروس میں ایک میپ جیسے یوزر انٹرفیس میں دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر سنیپ چیٹ کے سنیپ میپ سے ملتا جلتا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف Alessandro Paluzzi نے اس فیچر کے بارے میں بتاتے ہوئے اس کے سکرین شاٹ شیئر کیے۔

سکرین شاٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ فرینڈ میپ کے ذریعے آپ انسٹا گرام پر اپنے دوستوں کی لوکیشن دیکھ سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

لوکیشن شیئرنگ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا اور آپ دوستوں سے لوکیشن چھپانے کے لیے گیسٹ موڈ کا انتخاب کرسکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرینڈ میپ میں صارفین نوٹس بھی تحریر کر سکیں گے جن سے دوستوں کو یہ علم ہوگا کہ آپ کسی جگہ پر کیا کر رہے ہیں۔

ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب انسٹا گرام میں سنیپ چیٹ کے کسی فیچر کو کاپی کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل میٹا کی زیر ملکیت سروس میں موجود سٹوریز کا فیچر بھی سنیپ چیٹ سے متاثر ہے۔

اسی طرح ٹک ٹاک سے متاثر ہوکر ریلز فیچر کو اس سروس کا حصہ بنایا گیا جبکہ ایکس (ٹوئٹر) سے نوٹس اور تھریڈز کو کاپی کیا گیا۔

مزیدخبریں