یونیورسٹی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر جرمانہ ہو گا

05:33 AM, 27 Jan, 2020

نیا دور
آزادکشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اس ضمن میں یونیورسٹی آف کوٹلی کےایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طالبات لپ اسٹک نہ لگائیں اور لپ اسٹک لگانے پر طالبات پر 100 روپے جرمانہ ہو گا۔

یونیورسٹی آف کوٹلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سرکلر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا ہے لہٰذا پوری یونیورسٹی پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔



مزیدخبریں