ہم پرانے بادشاہوں کہ طرح تاریخ لکھوا رہے ہیں،جو سچ بولے وہ جیل میں چلا جاتا ہے۔ خالد انعم کا نیادور کو خصوصی انٹرویو

01:16 PM, 27 Jan, 2020

نیا دور
بچوں کے ادبی میلے پر ہم نے خالد انعم کو جا لیا اور انہوں نے پاکستان کے نظامِ تعلیم اور بچوں کی پرورش سے لے کر سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشہ کے خلاف تحریکِ لبیک کے مظاہروں اور اے آر وائے کے متنازع مگر کامیاب ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ تک سب معاملات پر گفتگو کی۔

خالد انعم کا کہنا تھا کہ ہم پرانے بادشاہوں کہ طرح تاریخ لکھوا رہے ہیں، جیسا کہ ہم  لکھواتے ہیں کہ ہماری حکومت سب سے اچھی ہے، ہماری تعلیم سب سے اچھی ہے، ہمارے ادارے دنیا بھر میں سب سے بہترین ہیں، ہم یہ سب باتیں کرتے ہیں، یعنی اہم ایک پرفریب دھوکے میں جی رہے ہیں کہ ہم سب سے افضل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید ہمارا یہ خیال پے کہ سچ بتانے سے ہماری چودھراہٹ ختم ہو جائے گی۔ اگر ہم سچ بولیں گے تو کافی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نظریے میں کوئی سچائی نہیں ہے، اور نہ ہی ہم اس کے لیے محنت کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں سوال کرنا نہیں سکھایا جاتا، جو سچ بولے وہ جیل میں چلا جاتا ہے۔ 

خالد انعم نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر اس لیے مقبول ہیں کہ انکا سامان بک رہا ہے، زیادہ تر لوگ حمایت ہی کر رہے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں یہی کچھ ہو رہا ہے۔ عورت مرد کے مقابلے میں اعلیٰ تخلیق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم اہم ہے، دیوار  برلن کو گرانے میں بچوں کے تھیٹر نے اہم کردار ادا کیا تھا، ہم بچوں کو آزادنہ ذہن فراہم کر سکتے ہیں جس سے ان کی صلاحتیں نکھر کر سامنے آئیں گے۔

مکمل ویڈیو دیکھیں: 


 

 

 
مزیدخبریں