انہوں نے انکشاف کیا کہ یتیم خانے کی یاسمین نامی مالکن ان بچوں سے اپنے گھر کے کام مفت میں کراتی ہے اور یتیم خانے کے فنڈز بھی اپنے ذاتی استعمال میں لاتی ہے۔ انہوں نے سپیکر سے استدعا کی کہ وہ اس معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے باز پرس کریں اور یتیم بچوں کی زندگیاں بچائیں.
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں دار الامان کا سکینڈل بھی منظر عام پر آچکا ہے تاہم پنجاب حکومت نے معاملے پر خاطر خواہ ایکشن نہ لیا۔