پی ایس ایل کے مداحوں کیلئے بری خبر، شاہد آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا

11:45 AM, 27 Jan, 2022

نیا دور
پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے۔ اسے ٹیم کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
شاہد آفریدی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ کم از کم ایک ہفتے کے بعد ان کے دوبارہ ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ اس کے منفی آنے کی صورت میں ہی وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت اختیار کر سکیں گے۔
گذشتہ روز شاہد آفریدی کمر میں تکلیف کے باعث بائیو سیکیورببل سے نکل گئے تھے۔ انہوں نے ہسپتال میں اپنا چیک اپ کرایا۔وہاں سے واپسی پر ان کا ٹیسٹ کرایا گیا جو پازیٹو آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی میں کووڈ کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود انھیں 7 روز قرنطینہ میں گزارنے ہونگے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1486664556143431680?s=20

یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ پی ایس ایل 7 کے آغاز سے پہلے ہی کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے لگی ہے۔ اس سال بھی ایونٹ پر کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ ایونٹ کے سجنے سے پہلے ہی کئی کھلاڑی وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
ان کے علاوہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کھلاڑی حیدر علی کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ ان کے علاوہ عمان میں منعقدہ ہونے والی لیجنڈز لیگ سے واپسی پر وسیم اکرم کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ کورونا وائرس سے متاثرہ کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کامران اکمل اور ارشد اقبال میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور دونوں کھلاڑی قرنطینہ میں ہیں۔
مزیدخبریں