تفصیل کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں مقامی عدالت نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں فرنٹئیر کانسٹبلیری کے ایک اہلکار کو 14 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر کے مطابق ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا۔ متاثرہ بچے اور اس کے بھائی نے گواہی دی جس پر عدالت نے ملزم کو دفعہ 377 کے تحت 14 سال قید کی سزا سنائی۔
گذشتہ سال جب یہ واقعہ ہوا تو ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف ہوشاب میں سی پیک شاہراہ پر اور تربت میں لواحقین اور علقگ کے لوگوں نے احتجاج بھی کیا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ایف سی نے انہیں لیویز کے حوالے کیا۔
اس کیس میں حکومت کی جانب سے پیروی کرنے والے پراسکیوٹر شبیر احمد دشتی نے بتایا کہ تربت عدالت کے جج عبدالصبور مینگل نے مقدمے میں نامزد ملزم ایف سی اہلکار ریحان خان کو 14 سال قید کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔