کانٹینٹ کری ایٹرز کے لیے خوشخبری، گوگل نے شاندار ٹول تیار کرلیا

کمپنی نے بتایا کہ اس ٹول کی مدد سے صارفین سادہ تحریری ہدایات کے ذریعے ہائی کوالٹی ویڈیوز تیار کر سکیں گے۔

11:13 AM, 27 Jan, 2024

نیا دور

کانٹینٹ کری ایٹرز کے لیے گوگل نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی شاندار ٹول تیار کر لیا جس کی مدد سے چند منٹوں میں ویڈیو تیارہو جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ Lumiere نامی اے آئی ویڈیو ٹول صارف کی تحریری ہدایات پر ویڈیوز تیار کرے گا۔

ابھی یہ ٹول عام افراد کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا بلکہ اس کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس ٹول کی مدد سے صارفین سادہ تحریری ہدایات کے ذریعے ہائی کوالٹی ویڈیوز تیار کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ ابھی ایسے اے آئی ٹولز دستیاب ہیں جن میں تحریری ہدایات سے تصاویر تیار کی جاسکتی ہیں مگر اب گوگل کی جانب سے ویڈیو کی تیاری میں مدد فراہم کرنے والے ٹول پر کام کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

گوگل کا کہنا تھا کہ اس ٹول کے آزمائشی نتائج بہترین ثابت ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ ٹول ٹیکسٹ سے ویڈیو تو کرتا ہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ تصاویر سے بھی ویڈیوز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ابھی گوگل کی جانب سے اس ٹول کی زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں مگر اس کے پراجیکٹ پیج کے مطابق یہ ایک سپیس ٹائم diffusion ماڈل ہے۔

گوگل ریسرچ نے اسے تیار کیا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ ٹول سپیس ٹائم سکیلز پراسیس کے ذریعے ٹیکسٹ سے ویڈیو تیار کرتا ہے جو دیکھنے میں حقیقی نظر آتی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اس طرح کے دستیاب اے آئی ماڈلز میں سب سے بہتر ہے۔

مزیدخبریں