21 جنوری کو تھانہ سٹی فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں 7 احمدیوں کی قبروں کے کتبوں کو نامعلوم شرپسندوں نے توڑ دیا۔نیز احمدیوں کے گھروں کے باہر نفرت انگیز وال چاکنگ کی گئی جس کے بارہ میں پولیس کو رپورٹ کی گئی ۔جس پر کچھ جگہوں پر وال چاکنگ ختم کروا دی گئی۔
شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے اور 24جنوری کی رات کو شر پسندوں نےاسی قبرستان میں مزید33 کتبوں کو توڑدیا۔ اس طرح 40 کتبوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ یہ قبرستان 35 سال پرانا ہے۔
ترجمان نے مطالبہ کیا کہ عقیدے کے اختلاف کی بنا پر احمدیوں کے خلاف نفرت انگیز وال چاکنگ کرنے والوں اور احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔