لاہور میں جوڈیشل اکیڈمی میں صنفی تشدد سے متعلق تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عدالتی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق تمام لوگ برابر ہیں، صحیح ثبوت کے بغیر انصاف فراہم نہیں کیا جاسکتا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا کہ جھوٹی گواہی انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا دے کر مثال قائم کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان وکلاء کو قانون کی معیاری تربیت فراہم کر رہے ہیں، عوام میں پولیس کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے کمیٹی بنائی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے یہ بھی کہا کہ انصاف کی جلد فراہمی کے لیے ماڈل کورٹس کردار ادا کر رہی ہیں، فوری انصاف کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔