پولش ہوا باز تاریخ میں پہلی مرتبہ K2 کے اوپر طیارہ اڑانے میں کامیاب ہو گئے

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے سیبسٹین کاوا اور سیباسٹین کوٹ لیمپارٹ دوسرے بلند ترین پہاڑ کی چوٹی پر گلائیڈر اڑانے والے دنیا کے پہلے ہوا باز بن گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کے ٹو کے گرد ہونے والی اولین پرواز تھی۔

06:57 PM, 27 Jul, 2024

سرور حسین سکندر

دو پولش ہوا بازوں نے گلائیڈر طیارے میں 8,611 میٹر بلند K2 سے اوپر پرواز کر کے تاریخ رقم کر دی۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے سیبسٹین کاوا اور سیباسٹین کوٹ لیمپارٹ دوسرے بلند ترین پہاڑ کی چوٹی پر گلائیڈر اڑانے والے دنیا کے پہلے ہوا باز بن گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کے ٹو کے گرد ہونے والی اولین پرواز تھی۔

دونوں ہواباز اپنے Ash-25 گلائیڈر طیارے کو پولینڈ سے پاکستان تک ایک ٹریلر میں لے کر آئے۔ پائلٹس نے ضروری طریقہ کار کو پورا کرنے کے بعد قراقرم کے پہاڑوں پر پرواز کرنے کے لیے شگر ضلع میں مقامی حکام سے فلائنگ لائسنس حاصل کیا۔ پولش جوڑے نے جمعہ کو سکردو ایئرپورٹ سے آزمائشی پرواز کے دوران 4,600 میٹر تک پرواز کی۔ جبکہ ہفتہ کے روز پولش  گلائیڈرز نے K2 کی چوٹی پر اڑان بھری۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

یہ جوڑا دو سیٹوں والے Schleicher ASH 25 گلائیڈر پر سوار تھا، جو آکسیجن اور ایک چھوٹے ایمرجنسی انجن سے لیس تھا۔ انہوں نے سکردو ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور پھر قراقرم اور K2 کے ارد گرد پرواز کی۔

26 جولائی کو پولش جوڑا دیگر ساتھیوں کے ساتھ اگلی پرواز کرے گا۔

مزیدخبریں