لاک ڈاؤن پر ملے جلے بیانات سے زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں: پیپلز پارٹی کا حکومت سے واضح مؤقف اپنانے کا مطالبہ

03:34 PM, 27 Mar, 2020

نیا دور
اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت سے لاک ڈاؤن پر واضح مؤقف اپنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ ہمیں کورونا کے خلاف اکیلے نہیں بلکہ متحد ہو کر لڑنا ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو لاک ڈاؤن کے بارے میں واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے، ہمیں ان ممالک سے سیکھنا چاہیے جنہوں نے لاک ڈاؤن میں تاخیر کی۔

شیری رحمان نے کہا کہ ہم طبی ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، صوبوں کے ساتھ یومیہ کوآرڈینیشن اجلاس نہ بلانے کا وفاق کے پاس کوئی جواز نہیں۔ اسلام آباد کی طرف سے لاک ڈاؤن پر ملے جلے بیانات سے زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں۔ ہمیں اپنے نظام صحت کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ 7600 اسپتالوں میں صرف 215 کے پاس آئسولیشن کی سہولیات ہیں۔ لاک ڈاؤن سے صحت کے نظام اور طبی علمے کو اس صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت یہ سب اکیلے نہیں کر سکتی، ہم اس مشکل گھڑی میں ایک ساتھ ہیں۔
مزیدخبریں