اس سے قبل ملزم ذوالفقار ماچھی کو زیادتی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہی نہیں ملزم کے خلاف زیادتی سمیت چار مقدمات درج تھے۔
عدالت کی جانب سے ملزم کو دو سال بعد رہائی کا پروانہ ملا۔ رہائی پاتے ہی ملزم نے دوسری جماعت کے طالب علم کو اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور پولیس کو فوری طور پر بچے کو بازیاب کرانے کا حکم دیا۔ڈی پی او کے حکم پرپولیس حرکت میں آئی اور مبینہ زیادتی کے شکار بچے کو بازیاب کراتے ہوئے ملزم کو ایک بار پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔
ملزم کی جانب سے بچے کو اغواء کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔
https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1375721445742022658