ڈیمی لواٹو کی مذکورہ دستاویزی فلم کے دو حصوں کو رواں ماہ 23 مارچ جب کہ باقی حصوں کو اپریل کے آغاز تک یوٹیوب پر ریلیز کردیا جائے گا۔
ان کی مذکورہ دستاویزی فلم میں ان کے پرانے انٹرویوز کی کلپس سمیت مختلف افراد کی جانب سے ان کے لیے کہی گئی باتوں کو شامل کیا گیا ہے جب کہ مذکورہ ڈاکیومینٹری میں ڈیمی لواٹو کے 2020 میں ریکارڈ کرائے گئے متعدد بیانات کو بھی شامل کیا ہے۔
دستاویزی فلم میں جہاں ڈیمی لواٹو نے حد سے زیادہ نشہ کرنے کی عادت پر کھل کر بات کی، وہیں انہوں نے بتایا کہ 2015 کے بعد ’ایٹنگ ڈس آرڈر‘ (حد سے زیادہ یا انتہائی کم کھانے) کی بیماری میں مبتلا تھیں۔
طویل دستاویزی فلم میں ڈیمی لواٹو نے بتایا کہ جب ان کی عمر 15 برس تھیں تو ایک انتہائی قریبی شخص نے ان کا ’ ریپ‘ کیا۔
گلوکارہ کے مطابق ’ ریپ‘ کرنے والے شخص کے ساتھ انہوں نے رضامندی کے ساتھ تعلقات استوار کیے تھے مگر انہوں نے اسے پہلے ہی بتادیا تھا کہ وہ فی الحال ’جنسی تعلقات‘ استوار نہیں کرنا چاہتیں۔