ویمنز ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پاک بھارت ہائی وولٹیج  ٹاکرا 21 جولائی کو ہوگا۔ ویمنز ایشیا کپ  کے دونوں سیمی فائنل 26 جولائی جبکہ فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

10:46 AM, 27 Mar, 2024

ذیشان نواز

ویمنز ایشیا کپ کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کپ میں شرکت کرنے والی 8 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ویمنز ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک دمبولہ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پول اے میں پاکستان، بھارت، یو اے ای اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ جبکہ پول بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

افتتاحی میچ میں 19 جولائی کو پاکستان اور نیپال جبکہ بھارت اور یو اے ای کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

پاک بھارت ہائی وولٹیج  ٹاکرا 21 جولائی کو ہوگا۔ پاکستان ویمنز ٹیم گروپ کا تیسرا میچ 23 جولائی کو یو اے ای کیخلاف کھیلے گی۔

 ویمنز ایشیا کپ  کے دونوں سیمی فائنل 26 جولائی جبکہ فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں