کوہستان کا علاقہ کافی عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کا اصل ہدف یہ ہونا چاہیے، اگر ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہو گی تو پھر کوئی بیرونی سرمایہ کاری یہاں نہیں آئے گی۔ ڈیورنڈ لائن کے مسئلے کو 80 اور 90 کی دہائی میں حل کیا جا سکتا ہے اور کوئی پاکستان کو روکنے والا نہیں تھا مگر پاکستان نے یہ مسئلہ حل نہیں کیا۔ یہ کہنا ہے سجاد انور کا۔
نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں صبیح الحسنین نے بتایا 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران آج بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف انتہائی سخت لائن لی۔ اگرچہ عمران خان نے انہیں روکنے کی کوشش کی مگر بشریٰ بی بی نے بول دیا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور میجر جنرل فیصل نصیر ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
اعجاز احمد کے مطابق 9 مئی صرف احتجاج کا معاملہ نہیں تھا، یہ بغاوت تھی مگر اس کے خلاف تحقیقات پی ڈی ایم حکومت کے دوران ہوئیں اور نا ہی نگران حکومت کے دور میں۔ اداروں کے اندر جب تک پولرائزیشن ختم نہیں ہو گی 9 مئی جیسے واقعات پر کنفیوژن برقرار رہے گی۔
میزبان نادیہ نقی تھیں۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔