افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ

راولپنڈی، اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو پہلے ہی نکالنے کی ہدایت کی جاچکی ہے،صادق خان کے دورہ افغانستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے سمیت تمام معاملات اٹھائے گئے ہیں، پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں بلاثبوت، یکطرفہ اور متعصبانہ ہیں، ترجمان

02:40 PM, 27 Mar, 2025

نیوز ڈیسک

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق ڈیڈلائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، صادق خان کے دورہ افغانستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، انہوں نے پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کو یکطرفہ اور متعصبانہ قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ایک جاری عمل ہے، صادق خان کا دورہ افغانستان ایک اعلیٰ سطح کا دورہ تھا، جس میں افغانستان کے ساتھ جعفر ایکسپریس والا معاملہ اٹھایا گیا، دورے میں طورخم بارڈر پر بنائے جائے والے تعمیرات سمیت تمام معاملات اٹھائے گئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر عائد کی جانے والی پابندیاں یکطرفہ اور متعصبانہ ہیں، یہ پابندیاں ثبوتوں کے بغیر لگائی گئی ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے سے متعلق ڈوزئیر اقوام متحدہ میں جمع کروائے ہیں۔ 

ترجمان نے روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ سیز فائر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی مستقل بنیادوں پر ہوگی،پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہے،ہم نے ہمیشہ بات چیت کو فوقیت دی ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا میں پیش کیے گئے بل کا پتہ ہے، یہ بل ایک فرد کی ذاتی کوشش ہے، یہ بل پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے، امید کرتے ہیں کہ امریکی کانگرس دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کریں گے۔

مزیدخبریں