حکومت کی 3 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرنے اور ضمنی الیکشن کروانے پر مشاورت

10:32 AM, 27 May, 2022

نیا دور
اتحادی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے تین اہم رہنماؤں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کے معاملے پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

جیو نیوز کے رپورٹر وقار ستی کی رپورٹ کے مطابق اتحادی ارکان کی رائے ہے کہ تینوں ارکان نے ایوان میں اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کر رکھا ہے لہٰذا تینوں ارکان کے استعفے منظور کرکے ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔

خبر کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ارکان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفے منظور کر کے ضمنی الیکشن کرانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کو بتایا گیا ہے کہ اتحادیوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفے منظور کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو دے دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن ارکان کے استعفوں کے حوالے جلد فیصلہ کریں گے، ضمنی الیکشن کی صورت میں تینوں نشستوں پر مشترکہ امیدوار سامنے لائے جا سکتے ہیں۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ارکان کے علاوہ پی ٹی آئی کے کسی بھی رکن نے اپنے مستعفی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
مزیدخبریں