ویڈیو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں عامر لیاقت نے لکھا کہ تینوں کیلئے۔ ایک منٹ ایک سیکنڈ میں عقل والے سمجھ لیں کس نے کس کے لیے کیا کیا اور جواباً کیا ملا؟ مجھے کسی کے تبصروں اور مشوروں کی ضرورت نہیں، جو آزمائش میں رضیت باللہ ربَ والے بندے ہوتے ہیں وہ صرف آزمائش میں پورا اترنے کی فکر میں ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں مکافات عمل اور آزمائش میں فرق معلوم ہوتا ہے جب منظر ہر آنکھ کو کسی ایک کو ایک تنہا اور منظر میں موجود بقیہ کرداروں کو فاتح دکھائے تو یہی لمحہ عقل والوں کے سمجھنے لیے کافی ہے کہ ابھی “ انٹرویل“ ہوا ہے باقی کہانی میں لکھوں گا جس میں سوائے سچ کے کچھ اور نہیں ہوگا۔
انہوں نے اپنی تینوں بیویوں کیلئے پیغام میں لکھا کہ میں جا رہا ہوں۔ انشاء اللہ میرا جانا ان تینوں کے ہر پل کا آج سے ٹھہر جانا بن جائے گا۔ بشریٰ کے لیے دوسری لائن نہیں کہ “تم نہ کر پائے کچھ بھی ہمارے لیے” میں ناانصاف نہیں لیکن بہرحال وہ حجاب والی ہیں ان کا حجاب ڈھکا رہے ایک شوہر کا یہی فرض اور ذمہ داری ہے، پَر چھوڑا کسی نے کچھ نہیں جس کا جتنا بس چلا کیا۔ اب میں تو چلا، ملتے ہیں وہیں کہیں دور سے، انٹرویل کے بعد۔