پاکستان میں آرمی چیفس کی توسیع: ایوب خان سے جنرل باجوہ تک

02:45 PM, 27 Nov, 2019

نیا دور
پاکستان کے پہلے پاکستانی آرمی چیف جنرل ایوب خان 7 سال تک کمانڈر انچیف رہے اور پھر خود کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر ترقی دے دی۔ جنرل موسیٰ خان ہزارہ 8 سال اس عہدے پر رہے۔ جنرل یحییٰ خان نے پانچ سال اور آدھا پاکستان گنوانے کے بعد عہدہ چھوڑا۔

ضیاالحق 11 سال تک عہدے پر رہے۔ جنرل مشرف 9 سال براجمان رہے۔ جنرل کیانی نے بھی 6 سال عہدہ اپنے پاس رکھا۔ گذشتہ 20 سال میں صرف جنرل راحیل شریف ایک آرمی چیف گزرے ہیں جو مدتِ ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔
مزیدخبریں