مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کیخلاف مقدمہ درج

07:57 AM, 27 Nov, 2020

نیا دور

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے مسلم لیگ (ن)  کے شیخوپورہ سے منتخب ایم این اے میاں جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا


محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کی والدہ ولایت بی بی، پٹواری شبیر اور ملک طاہر نامی شخص کے خلاف فراڈ، جعلسازی اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔


مسلم لیگ کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے اپنی ضعیف والدہ کے خلاف مقدمے کو بدترین سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایک عمر رسیدہ خاتون پر مقدمہ دائر کر کے اس نا اہل حکومت کی بوکھلاہٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں