شام میں اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری: ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کی اکثریت پاکستانی ہے: سیرئین آبزرویٹری

11:24 AM, 27 Nov, 2020

نیا دور

اسرائیل کے  اس حملے میں شام کے صوبے دیر ایزور کے علاقے البو کمال کے نواح میں واقع  دشمن کی فارمیشنز  کو نشانہ بنایا گیا۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے جنگجوؤں میں اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔


شامی میڈیا نے اس حملے کے حوالے سے کوئی خبر نہیں دی اور اسرائیلی ایسے انفرادی حملوں کی ذمہ داری شاز ہی قبول کرتا ہے لیکن سیرئن آبزرویٹری کے مطابق اسرائیل ہفتے سے اب تک شام میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاز پر دو حملے کر چکا ہے۔


وار مانیٹر کے مطابق بدھ کو شامی دارالحکومت دمشق کے قریب ہونے والے ایک حملے میں آٹھ  جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔


آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ہفتے کی رات کو البوکمال میں ہونے والے حملے میں 14 ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوئے جن میں عراقی اور افغان شامل تھے۔


ایران، شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔ یہ حملے اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد ایردن کے اس مطالبے کے بعد کیے گئے ہیں جس میں انہوں نے سکیورٹی کونسل سے شام میں موجود ایرانی فورسز کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


مزیدخبریں