میڈونا کی زندگی کے آخری لمحات:' بےدلی سے ناشتہ کیا اور کہا میں ٹھیک نہیں ہورہا'

01:21 PM, 27 Nov, 2020

نیا دور
ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر میڈونا کی اچانک موت نے دنیا بھر میں موجود انکے لاکھوں پرستاروں جن میں خاص و عام سب ہی تھے، ہلا کر رکھا دیا ہے۔

  • ارجنٹاین کا میڈیا اس وقت سٹار فٹبالر کے آخری دنوں اور آخری لمحات کے حوالے سے رپورٹ کر رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق میڈوناآخری لمحات میں خود کو ٹھیک محسوس نہیں کر رہے تھے۔


انہوں نے معاملات کے خراب ہونے کی شکایت بھی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈونا کا جس دن انتقال ہوا صبح انہوں نے ارجینٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے مضافاتی علاقے میں واقع بے دلی سے ناشتہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک نہیں ہو رہے۔

وہ اپنے کمرے میں جا کر لیٹے جہاں انکی طبعیت تشویش ناک ہوئی اور ان کا دم اکھڑنے لگا۔ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز پہنچے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اس سے قبل یہ سمجھا جا رہا تھا کہ میڈونا کی طبعیت اچانک بگڑی تاہم اس حوالے سے اطلاعات یہی ہیں کہ وہ گزشتہ دنوں میں دو سے زائد بار ہسپتال گئے تھے اور دماغی شریانوں میں خون جمنے کو کلئیر کرنے کی سرجری کے حوالے سے ہسپتال جاتے رہے ہیں اور انکی طبعیت ہشاش نہ تھی۔

یاد رہے کہ میڈونا کی موت کا سوگ دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ ارجنٹائن کی حکومت نے بھی تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اسے ایک قومی سانحہ قرار دیا ہے۔ ساٹھ سالہ سٹار فٹبالر کو قومی پرچم اور انکی 10 نمبر کی شرٹ کے کفن میں لپیٹ کر دفن کیا گیا۔
مزیدخبریں