شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات: 'وزیر خارجہ نے کشمیر پر مسلسل سعودی حمایت کا شکریہ ادا کیا'

02:38 PM, 27 Nov, 2020

نیا دور

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نائجر میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی۔


اعلامیے کے مطابق وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال، کورونا اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیر خارجہ نے جی 20 سمٹ کے کامیاب انعقاد پر سعودی ہم منصب کو مبارکباد دی۔


اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور او آئی سی کے کردار کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سعودی عرب کی اصولی اور مستقل حمایت پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
مزیدخبریں