پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے ثانیہ مرزا کو ’فرشتہ’ قرار دیدیا

02:57 PM, 27 Oct, 2021

نیا دور
قومی ٹیم میں پروفیسر کے نام سے مشہور کرکٹر محمد حفیظ نے اپنی بھابی یعنی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو 'فرشتہ' قرار دیدیا ہے۔

محمد حفیظ نے ثانیہ مرزا کو خطاب اس لئے دیا کیونکہ انہوں نے پروفیسر کو بتایا کہ بھئی آپ اپنی اہلیہ کی سالگرہ کا دن بھول رہے ہیں۔ اس اہم دن کی یاد دہانی کرانے پر وہ بھابی ثانیہ کے مشکور نظر آئے اور انھیں ایک 'مددگار فرشتے' کے خطاب سے نواز دیا۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد حفیظ نے اپنی اہلیہ نازیہ کی سالگرہ کے موقع پر فیملی اور ثانیہ مرزا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ اہم دن بھول گئے تھے لیکن ثانیہ مرزا نے مدد کی۔


https://twitter.com/MHafeez22/status/1453106370501349376?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1453106370501349376%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Flife-style%2F2021%2F10%2F2420038%2F

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘میری اہلیہ کو سالگرہ مبارک ہو، میں بھول گیا تھا لیکن وقت پر سالگرہ کے کیک کا انتظام کرنے کیلئے ‘مددگار فرشتے’ ثانیہ مرزا کا شکریہ ‘۔



دوسری جانب ثانیہ نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ اپنی سٹوری میں نازیہ حفیظ اور حسن علی کی بھارتی نژاد اہلیہ سامعہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔


خیال رہے کہ محمد حفیظ اور نازیہ 2007ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مزیدخبریں