نجیب بکلے جنرل اسمبلی اجلاس میں اپنی پہلی تقریر سے قبل سیلفی لینا نہ بھولے۔ وہ خاصے غیر روایتی انداز میں دکھائی دیے۔ اڑتیس سالہ نجیب بکلے نے تقریر سے قبل اجلاس میں شریک رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور پھر خصوصی طور پر اپنی اہلیہ اور بیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
نجیب بکلے نے اس موقع پر کہا کہ اگر آپ مجھے صرف ایک سیکنڈ کا وقت دیں تو۔ یہ کہتے ہوئے انہوں نے اپنا آئی فون 11 نکالا اور اپنی تصویر کھینچی۔ یہ تصویر انہوں نے بعد میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی۔
https://twitter.com/nayibbukele/status/1177305252179193862?s=20
سیلفی لینے کے بعد انہوں نے کہا کہ یقین کریں جب میں یہ تصویر شیئر کروں گا تو اسے بہت لوگ دیکھیں گے اور پھر میری تقریر بھی سنیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ انہوں نے اچھی تصویر لی ہوگی۔
نجیب بکلے کا مزید کہنا تھا کہ کچھ تصویریں انسٹاگرام پر ڈال دینے کا اثر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ عالمی رہنماؤں کا سالانہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی تو ہو سکتا ہے۔
https://twitter.com/notibomba/status/1177358162753740801?s=20
نائب بوکیلی جون 2019 میں اپنے ملک کے صدر منتخب ہونے سے قبل سان سلواڈور شہر کے میئر تھے اور وہ سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے بہت زیادہ مشہور ہیں۔
ایل سلواڈور کے صدر نے اپنی صدارتی مہم میں فیس بک لائیو کا سب سے زیادہ استعمال کیا اور ان کی کامیابی کو بھی سوشل میڈیا کے زبردست اور مفید ہونے کا نتیجہ قرار دیا گیا۔ اپنے سوشل میڈیا کے لمحات کے لیے ہی صدر بوکیلی کی بیوی گبریلا نے اپنی شیر خوار بچی کو بھی اقوام متحدہ میں والد کی تقریر سننے کے لیے لایا تھا۔