تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے زیر اہتمام ساہیوال ڈویژن کی میٹنگ میاں محمد نواز شریف کے زیر صدارت ہوئی جس میں انھیں تنظیمی اور پارٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس اہم میٹنگ میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، مریم نواز شریف، حمزہ شہباز شریف، احسن اقبال، اویس لغاری، ملک ندیم کامران، عظمیٰ بخاری، میاں یاور زمان، ذیشان رفیق، نزہت صادق، ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔
مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف کا پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کروڑوں ووٹ لیتی ہے، اگر ہم منظم ہونگے تو کوئی دھاندلی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ہماری سیاست ختم کرنے کی کوشش کرنے والے دیکھ لیں، نواز شریف کی سیاست ان کے سامنے بیٹھی ہے۔
میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ کئی دفعہ میری سیاست ختم کرنے کی کوشش کر چکے ہیں لیکن ملکی صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کرپشن انڈکس میں ترقی کر رہا ہے، اسے کرپٹ ملک کہا جا رہا ہے، خدرا اس ملک کو چلنے دیں۔ اگر مجھے اقامے پر نہ نکالا جاتا تو پاکستان میں ترقی کا سفر جاری رہتا۔ بجلی کے بل غریبوں پر بم بن کے گر رہے ہیں۔
ملک میں کھیلوں کی بگڑتی صورتحال اور اس معاملے پر حکومتی غیر سنجیدگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تو کرکٹ کا بھی بیڑہ غرق کر دیا گیا، نیوی لینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی جبکہ انگلینڈ نے آنے سے انکار کر دیا ہے۔