غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کو تجارتی مرکز کا جائزہ لینے کے دوران شہری نے انڈہ مارا۔ سوشل میڈیا پرموجود اس واقعے کے بعد پولیس نے انڈہ مارنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ واقعہ آج جنوبی فرانس کے شہر لیون میں پیش آیا۔
صدر ایمانویل میکخواں نے سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اگر اس کے پاس مجھے بتانے کے لئے کچھ ہے تو اسے لے آؤ؟ اگر نہیں تو میں بعد میں اس سے ملنے جاؤں گا،جاؤ اسے لے آؤ۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل فرانسیسی صدر کو شہری نے تھپڑ رسید کیا تھا۔
ڈیمیئن تاریل نامی اس ملزم نے عدالت میں اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے یہ حرکت جذبات میں سرزد ہوئی تھی۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم انتہائی دائیں بازو کی تنظیموں کا رکن ہے۔ ایمانویل میکخواں کو تھپڑ مارتے ہوئے اس نے یعنی میکخواں کا دور ختم کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
خیال رہے کہ فرانسیسی صدور کی سکیورٹی پر ایک خاص فورس مامور ہوتی ہے جس کا نام جی ایس پی آر ہے۔ اسے 1983ء میں قائم کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت اس میں موجود 77 اہلکار میکخواں کی حفاظت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔