Type to search

خبریں سیاست

غصہ نہ دلائیے، یہ نہ ہو کہ خان صاحب کی بھی ویڈیو لگا دوں۔ حریم شاہ کی دھمکی

سوشل میڈیا پر مقبول ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک اپنی متنازع ویڈیوز کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ لیکن، حال ہی میں سوشل میڈیا سٹارز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

حریم شاہ نے ایک ٹویٹ میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے سوشل میڈیا حامیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ان کے خلاف پوسٹیں لگانا بند نہ کیں تو وہ ’خان صاحب‘ کی ویڈیو بھی جاری کر دیں گی۔ تاہم حریم نے فوراً یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

اس ٹویٹ میں حریم شاہ نے پی ٹی آئی کے حمایتیوں کو مخاطب کر کے کہا تھا: ’غصہ نہ دلائیے، یہ نہ ہو کہ خان صاحب کی بھی ویڈیو لگا دوں۔‘

سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ یہاں خان صاحب سے مراد وزیرِ اعظم عمران خان ہیں۔

حریم شاہ نے بعد میں اپنی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی لیکن سوشل میڈیا صارفین ان کی اس ٹویٹ کو فوراً ہی محفوظ کر لیا تھا اور اسے اب بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سوشل میڈیا پر مقبول ٹک ٹاک گرلز کے ساتھ مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں ٹک ٹاک گرلز کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آپ ویڈیو پر غلط قسم کی حرکتیں کرتے تھے، مجھے ننگا ہو کر دکھاتے تھے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف فرح راجہ نے حریم شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا: ’یہ بہت برا ہے، حریم یہ آپ کو اچھا ظاہر نہیں کر رہا ہے۔ نہ صرف آپ نے یہ کال ٹیپ کی بلکہ اسے جاری بھی کیا۔ اخلاقی طور پر آپ ایسا نہیں کر سکتی ہیں۔ مذاق اپنی جگہ یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ اس کال میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔‘

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *