Type to search

بین الاقوامی خبریں عجیب و غریب

یونیورسٹی میں مغربی انداز کی ہیئر کٹنگ والے طلبہ کے داخلے پر پابندی

مصر کے جنوبی صوبے قِنا میں واقع ایک یونیورسٹی نے مغربی انداز کے ہیئر کٹ رکھنے والے اور زنجیریں، کڑے، پھٹی ہوئی جینز اور شارٹس پہن کر آنے والے طلبہ کے یونیورسٹی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوب الوادی (ساؤتھ ویلی) یونیورسٹی کے سربراہ یوسف الغرباوی نے فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ امور کے مرتکب کسی بھی طالب علم کو دوسرے تعلیمی سیمسٹر میں یونیورسٹی کے کیمپس اور لیکچرز ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ان افعال کو دہرائے جانے کی صورت میں متعلقہ طلبہ کو امتحان میں شریک ہونے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یونیورسٹی کے سربراہ کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ کے برتاؤ اور اخلاقی اقدار کے تحفظ اور سماج میں پھیلنے والے غلط رواجوں کے خلاف لڑنے کے سلسلے میں ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *