Type to search

خبریں سیاست قومی مذہب

پنجاب اسمبلی میں توہین مذہب کرنیوالوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور، سعودی عرب جیسے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

  • 26
    Shares

پنجاب اسمبلی میں توہین مذہب کرنے والوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد صوبائی وزیر عمار یاسر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر عمار یاسر کی جانب سے توہین مذہب کرنے والوں کے خلاف جمع کرائی گئی مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔ ارکان اسمبلی نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا۔

صوبائی وزیر عمار یاسر کی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گستاخانہ مواد کے خلاف سعودی عرب جیسے اقدامات اٹھائے جائیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سعودی عرب جیسا اسکرینگ اور فلٹر کا نظام لگایا جائے۔ ایسی کتابیں جن میں گستاخانہ مواد موجود ہے ان کو فوری قبضے میں لے کر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

قرارداد میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ آزادی اظہار کی آڑ میں کچھ عناصر سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *