Type to search

خبریں صحت قومی

پاکستان میں ایڈز کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، مریضوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق ملک میں ایڈز کی بیماری میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ ملک میں ایڈز سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں میں سب سے زیادہ پنجاب کے 17 ہزار 790 مریض شامل ہیں۔

سندھ میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 931 ہے، اسلام آباد میں 3 ہزار 717، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 360 جبکہ بلوچستان میں 1 ہزار 104 افراد ایڈز کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ایڈز سے متاثرہ 2951 مریض رجسٹرڈ ہیں۔ راولپنڈی کے سی ایم ایچ میں 157 جبکہ بینظیر ہسپتال میں 609 مریض رجسٹرڈ ہیں۔

لاہور کے میو ہسپتال میں 2548، جناح ہسپتال میں 1983، شوکت خانم میں 494، عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں 2058 کراچی میں 837 مریض رجسٹرڈ ہیں۔

خیبر پختونخوا میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں 2366، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں 494، ڈی ایچ کیو کوہاٹ میں 500 سو مریض رجسٹرڈ ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *