Type to search

خبریں قومی میڈیا

”تم نے دھوکہ کیا“ زونگ نے پی ٹی اے کو قانونی نوٹس بھیج دیا

  • 26
    Shares

پی ٹی اے نے 5 جی سروس کے حوالے سے غلط تشہیر پر چینی ٹیلی کام کمپنی زونگ کو نوٹس جاری کر دیا، پاکستان میں کام کرنے والی چینی ٹیلی کام کمپنی زونگ نے پاکستان میں 5 جی سروس کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے چینی ٹیلی کام کمپنی زونگ کو 5 جی سروس کے حوالے سے غیر مستند اور غلط تشہیر پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی #ZongExposed کا ٹرینڈ ٹاپ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ زونگ نے پاکستان میں 5 جی سروس کا تجربہ کرنے والی پہلی کمپنی بننے کا دعویٰ کیا تھا۔

زونگ نے کہا تھا کہ فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گنا جبکہ گھروں کے براڈ بینڈ کنکشن سے 10 گنا تیز ہوگا۔ اور دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان 5 جی سروس کا تجربہ کرنے والا پہلا جنوبی ایشیائی ملک بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 جی سروس کی آزمائشیں گذشتہ برس سے جاری ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گنا جبکہ گھروں کے براڈ بینڈ کنکشن سے 10 گنا زیادہ تیز ہوگا۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان میں 2014 میں تھری جی اور فور جی کے لائسنس کا اجرا کیا گیا تھا جس کے بعد بڑی تعداد میں صارفین نے اس کا استعمال شروع کیا۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 4 کروڑ 40 لاکھ افراد 3 جی اور 4 جی کی سروس استعمال کر رہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *