قومی ایکشن پلان پر بریفنگ، اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کا امکان

09:02 AM, 28 Apr, 2019

نیا دور
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پارلیمان میں قومی ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق، حکومت دو مئی کو قومی ایکشن پلان کے تحت اپنے نئے اقدامات سے پارلیمانی رہنمائوں کو آگاہ کرے گی۔

اپوزیشن کی اہم سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 28 مارچ کو ہونے والے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔

انہوں نے کہا، وہ اپنے سابقہ موَقف پر قائم ہیں کہ یہ بریفنگ ایوان میں ہونی چاہئے اور وہ اپنے اس موَقف  سے کسی طور بھی پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہیں۔



ان کا مزید کہنا تھا، حکومت نے دو مئی کو ہونے والی قومی ایکشن پلان پر بریفنگ کے لیے ان سے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا جس کے باعث یہ امکان نہیں ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے موَقف میں کوئی تبدیلی آئے گی۔

یاد رہے کہ قومی ایکشن پلان کی 28 مارچ کو ہونے والی بربفنگ کے لیے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن رہنمائوں کو خطوط لکھے تھے تاہم اپوزیشن جماعتوں کے شرکت سے انکار پر حکومت نے یہ بریفنگ ملتوی کر دی تھی۔

 
مزیدخبریں