اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب اسلام کے بارے میں گفتگو کرتے وقت پڑھ لیا کریں۔ آپ کو لاکھوں لوگ سنتے ہیں۔ نوجوان نسل آپ سے متاثر ہوتی ہے۔ مودبانہ گزارش ہے کہ بنیادی اسلامی مقدمات پر حملہ آور نہ ہوں۔
مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے سابق وزیراعظم عمران خان صاحب کی ایک ویڈیو کسی نے بھیجی ہے۔ میں آج انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ خان صاحب یہ باتیں میں آپ کے سامنے کافی مرتبہ عرض کر چکا ہوں کہ اسلام کے حوالے سے اور مسلمانوں کے مقدسات کے بارے میں زرا سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔
https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1519604658599501826?s=20&t=DFEzTjQ9nt_LKGo2FaYMZg
ان کا کہنا تھا کہ میری گزارش ہے کہ عمران خان انبیائے کرام کے بارے میں جب بھی گفتگو کریں تو خدارا تو کسی سے مشورہ کر لیا کریں۔ رہنمائی لیں یا خود ہی پڑھ لیا کریں۔
انہوں اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب انبیائے کرام کی تو شان ہی بہت بلند ہے۔ ہم تو اصحاب رسول، اہل بیت اور تمام اولیائے اللہ کے گھوڑوں کی ٹاپوں کے نیچے جو زرے اڑتے ہیں خود کو ان سے بھی کم تر خود کو تصور کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انبیائے کرام سے خود کو تشبیہ دے کر اپنی بات کو پھیلانا درست بات نہیں ہے۔ اگر آپ نے کسی نے نہیں پوچھنا تو مولانا طارق جمیل سے ہی پوچھ لیں کہ کیا ایسی باتیں درست ہیں؟