صدر مملکت، سابق وزیراعظم، گورنر پنجاب اور قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس کی تیاری شروع

01:24 PM, 28 Apr, 2022

نیا دور
وفاقی حکومت نے صدر مملکت عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، گورنر پنجاب عمر چیمہ اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس کی تیاری شروع کر دی ہے۔

جیو نیوزکے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مبینہ آئین شکنی پر ریفرنس کی تیاری کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، گورنر پنجاب اور قاسم سوری کے خلاف ریفرنس دائر کے لئے تمام ضروری مواد اکھٹا کیا جا رہا ہے۔ مبینہ آئین شکنی سے متعلق بیانات اور اسمبلیوں کے ریکارڈ کے حصول پرکام شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی اہم شخصیات کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے۔ ریفرنس کے لئے وزارت داخلہ اور قانون میں تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی آئین کے آرٹیکل چھ میں درج ہے کہ کوئی بھی فرد طاقت کے بل بوتے پر اگر دستور کی تنسیخ کا مرتکب ہوگا تو اسے سنگین غداری کا مجرم سمجھا جائے گا۔

 
مزیدخبریں